شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ ، ناردا اسٹنگ آپریشن ، وویکانند فلائی اوور حادثہ کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کیلئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور سی پی ایم کے سابق جنرل سیکریٹری پرکاش کرات کی جعلی تصویر جس کے ذریعہ پارٹی ترجمان ڈیریک اوبرائن نے سی پی ایم اور بی جے پی کو ہم خیال ثابت کرنے کی کوشش کی تھی وہ اب گلے کی ہڈی بن گئی۔
بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی شدید
تنقید کے بعد بی جے پی اور سی پی ایم نے علاحد ہ علاحدہ ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے ممبر اور پارٹی کے قومی ترجمان ڈیریک اوبرائن کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈیریک اوبرائن نے سنیچر کے دن سی پی ایم اور بی جے پی کے درمیان خفیہ تعلقات کو ثابت کرنے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور کمیونسٹ پارٹی آف مارکسوادی کے سینئر لیڈر پرکاش کرات ایک تصویر دکھلائی تھی جس میں راج ناتھ سنگھ پرکاش کرات کو مٹھائی کھلارہے ہیں